23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی حکومت عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے عملی...

وفاقی حکومت عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ، وفاقی وزیر نوابزادہ میر خالد خان مگسی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 04 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ میر خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے رہی ہے ،موجودہ حالات میں وسائل کی کمی اور بڑھتے ہوئے مسائل کے باوجود عوامی خدمت اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلےسے عوام کو ریلیف ملے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں انجنئیر محمد وریام جاموٹ کی رہائش پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سیاسی و قبائلی شخصیت میر علی حسن خان جاموٹ، سید صفدر حسین شاہ، سید ذوالفقار علی شاہ، انجینئر محمد وریام جاموٹ، میر رانا خان مغیری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نوابزادہ میر خالد خان مگسی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کے لئے بھاری فنڈنگ درکار ہے ، یہ پورے بلوچستان کوئٹہ اور سندھ کو ملانے والی ایک اہم سڑک ہے جس پر کام کئی سالوں سے رکا ہوا ہے ،وہ اس معاملے پر وفاقی وزیر مواصلات و تعمیرات سے ملاقات کریں گے اور اس منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نصیرآباد میں قبائلی تنازعات کے تصفیہ کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578380

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں