
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی حکومت نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کیلئے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سکیم کے تحت جاری ترقیاتی پروگراموں کیلئے 10257.022 ملین روپے مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ملیر لنک روڈ پر انٹرچینج کی تعمیر کیلئے 1000 ملین، کراچی شرقی کیلئے 22.019 ملین، گرین لائن بس ریپٹ ٹرانزٹ کراچی کیلئے 2998.420 ملین، ضلع تھرپارکر میں آر او پلانٹ کی تنصیب کیلئے 888.820 ملین، گرین لائن بی آر پی ایس اینڈ انسٹالیشن ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے 4300 ملین،
منگوپیر روڈ کیلئے 555.524 ملین، نشتر روڈ منگوپیر کیلئے 446 ملین اور کراچی فائر فائٹنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے 86.239 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے سندھ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔