وفاقی حکومت نے نوول کورونا وائرس سے بچائو اور عدم پھیلائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل آگاہی مہم شروع کردی ہے، ” کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے” وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے ٹویٹ

128

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وفاقی حکومت نے نوول کورونا وائرس سے بچائو اور عدم پھیلائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے عوامی آگاہی کے لئے پمفلٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ” کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے” کورونا وائرس سے بچائو، علامات اور احتیاط وعلاج کے بارے حکومت نے آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ کورونا سے خوفزدہ ہونے کے بجائے زیادہ بہتر تیاری سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔