وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

183
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اطلاعات، نشریات و قانون چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔