وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں جھکڑ/آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

107

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں جھکڑ/آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو شمال مشرقی/وسطی بلو چستان، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ/آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی /وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم پا رہ چنار، قلات اور دیر بالائی میں بارش ہوئی ۔ سب سے زیا دہ بارش خیبر پختونخوا میں پا رہ چنار 03 دیر بالائی 01 بلوچستان میں قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 47، دادو 46، رحیم یار خان، موہنجوداڑو، جہلم، ڈی آئی خان اور بہاولپور میں 45ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔