اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم خیبر پختونخوا ، مشرقی بلو چستان، بالائی سندھ ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی سندھ، پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں آندھی /تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کےدیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خشک اور گرم رہا۔سب سے زیا دہ بارش سندھ میں سکرنڈ 17، پنجاب میں فیصل آباد ، مری16، نور پور تھل 12،جوہر آباد، منڈی بہاولدین 10، سرگودھا 08، چکوال، جہلم 03، سیالکوٹ (سٹی03، ایئر پورٹ 02)، حافظ آباد 02، اسلام آباد (سٹی 02، سیدپور، گولڑہ، بوکڑہ ،ایئر پورٹ 01)، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری 01)، اٹک، قصور، منگلہ 01، کشمیر میں راوالاکوٹ 15، مظفر آباد(سٹی، ایئر پورٹ04) ،گڑھی دوپٹہ 03 ،کوٹلی 01، خیبر پختونخوا میں کاکول10،مالم جبہ 06،ڈیرہ اسماعیل خان ( ایئر پورٹ 05، سٹی 04)، دروش ،
میر کھانی04 ، باچا خان (ایئرپور ٹ)، 03، پشاور(ایئرپورٹ 03،سٹی 02)، کالام، پٹن02 ، دیر (اپر 02، لوئر 01)، چترال، چراٹ 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 09، استور08، اسکردو 06 ،گوپس 05، بونجی 03 ،بلوچستان میں قلات میں 08 ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، شہید بینظیر آباد،جیکب آباد45،موہنجودہڑو، پڈعیدن، سکھر،دادو44،روہڑی، لاڑکانہ اور خیر پور میں 43ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔