لاہور۔19 نومبر(اے پی پی )حج پالیسی 2017ءکی تیاریوں کے سلسلہ میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب و ہم آہنگی اور ہوپ کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز مشاورتی حج ورکشاپ حاجی کیمپ میں منعقد ہو ئی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور سہیل عامر مرزا، وائس چیئر مین ہوپ پنجاب طالب حسین چوہدری اورحج ایسوسی ایشن کے عہد یداران سمیت دیگر شرکاءموجود تھے،مشاورتی حج ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور سہیل عامر مرزا نے کہا کہ حج ورکشاپ کا مقصد مشاورت کے ذریعے تجاویز لیکر اگلے سال 2017ءکے حج کے انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے جبکہ آئندہ حج کے حوالے سے تمام گروپس اور احباب سے تجاویز بھی لی جائیں گی جس سے حج کے انتظامات کو مزید کامیاب بنانے میں مدد ملے گی ،