22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں...

وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔

- Advertisement -

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔عبداللہ خان سنبل 4 روز سے شدید علیل تھے، طبیعت ناساز ہونے پر عبداللہ خان سنبل کوسی ایم ایچ میں لے جایا گیا جہاں وہ وفات پاگئے، مرحوم چیف سیکرٹری پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

عبداللہ سنبل کا شمار انتہائی قابل، ایماندار اور بہترین افسران میں ہوتا تھا، وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے عبداللہ خان سنبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بھی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،

- Advertisement -

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مرحوم ایک شاندار افسر تھے، ان کی اچانک وفات اہل خانہ اور سول سروس کے لیے بڑا نقصان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387639

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں