25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کی رہائشی خاتون کے پاسپورٹ کی...

وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کی رہائشی خاتون کے پاسپورٹ کی تجدید کروا دی گئی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں کوئٹہ کی رہائشی درخواست گزار خاتون صفیہ مسعود نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کے لئے پاسپورٹ آفس گئی تو پاسپورٹ آفس کے عملے نے پاسپورٹ تجدید کرنے سے انکار کردیا ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ وہ تجدید کرنے کی فیس اور ڈیپارٹمنٹ سے (NOC) لے کر پاسپورٹ آفیس گئی پر ان کے کاغذات واپس کر دیئے گئے اور ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

بالاخر مجبور ہو کر میں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیا اور پاسپورٹ آفس کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔ پاسپورٹ آفس کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کے پاسپورٹ کی تجدید کر دی جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا پاسپورٹ 10 سال کےلئے تجدید کر دیا۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387568

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں