اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے قانون کی بالادستی میں وکلاء کے کردار کو سراہتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کو مضبوط بنانے اور شانگلہ جیسے علاقوں میں قانونی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزارت امور کشمیر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کی قیادت بار ایسوسی ایشن کے صدر سید نامدار علی شاہ ایڈوکیٹ نے کی، جب کہ وفد میں دیگر اہم عہدیداران اور ارکان شامل تھے۔ ان میں نائب صدر مہر اللہ شاہ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری شاہد اللہ ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری رفیع اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نوید عالم ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری اسامہ الطاف ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری سجاد حسن ایڈوکیٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف حسن ایڈوکیٹ،
ایگزیکٹیو ممبر پشاور ہائی کورٹ بار منگورہ حاجی بہادر خان ایڈوکیٹ سمیت اراکین بار ناور خان ایڈوکیٹ، محمد ابراہیم ایڈوکیٹ، خطاب علی خان ایڈوکیٹ، بحر کرم ایڈوکیٹ، ممتاز حسن ایڈوکیٹ، طارق ایڈوکیٹ، اور طائف اللہ ایڈوکیٹ شامل تھے۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وکلاء برادری اور عوام کی فلاح کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔