وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی

197
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کایقین دلایاہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، بلوچستان کے قائمقام گورنرمیرجان محمدجمالی اوربلوچستان کے صوبائی وزیرزمرک خان اچکزئی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ اور سیکرٹری خزانہ بھی اس موقع پرموجودتھے۔اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورتحال اوربلوچستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیرخزانہ نے بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کایقین دلایا۔