وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار کی جنیوا میں یوایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرائیزوبیل کولمین سے ملاقات، پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا

187
Ishaq Dar

جنیوا۔9جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو جنیوا میں امریکی ترقیاتی ادارہ یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ائیزوبیل کولمین سے ملاقات کی۔ کلائمٹ ریزلیئینٹ پاکستان کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے سائیڈلائن پرہونے والی اس ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد اورعلاقوں کی امداد، بحالی اورتعمیرنو کیلئے بین الاقوامی معاونت کے طریقہ ہائے کارپربات چیت کی گئی۔

وزیرخزانہ نے امریکی ترقیاتی ادارہ یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ائیزوبیل کولمین کو پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت مشکل اقتصادی حالات کے باوجود سیلاب سے متاثرہ لوگوں اورعلاقوں کی امداد اور تعمیرنو و بحالی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں امریکی ترقیاتی ادارہ یو ایس ایڈ کے کردار کو سراہا۔