وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے سعودی عرب کی الجومیہ ہولڈنگ کمپنی کے مالک کی ملاقات

86
وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے سعودی عرب کی الجومیہ ہولڈنگ کمپنی کے مالک کی ملاقات
وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے سعودی عرب کی الجومیہ ہولڈنگ کمپنی کے مالک کی ملاقات

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے سعودی عرب کی الجومیہ ہولڈنگ کمپنی کے مالک شیخ عبدالعزیزحمادالجومیہ نے پیرکویہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے الجومیہ ہولڈنگ کمپنی کے مالک شیخ عبدالعزیزحمادالجومیہ کوحکومت کی جانب سے معیشت کے استحکام اورتجارت وسرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری اوربرآمدات میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی پرعمل پیراہے جس کے بہترنتائج سامنے آرہے ہیں۔