وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی شہید پولیس افسر کے اہل خانہ سے گفتگو

57

کوئٹہ۔29دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کوئٹہ میں شہید ڈی آئی جی حامد شکیل کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے ورثاءسے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید ڈی آئی جی کے معصوم بچوں کو پیار کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ملک و قوم کے لئے شہید پولیس افسر کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید حامد شکیل ایک نڈر بہادر اور باصلاحیت پولیس افسر تھے جنہوں نے ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی اور اپنی اچھی شہرت سے محکمہ پولیس کا مورال بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہداءکی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔