26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ سرفرازاحمد بگٹی کی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اسٹیشن پر دہشت...

وفاقی وزیرداخلہ سرفرازاحمد بگٹی کی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدیدمذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازاحمد بگٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،شہداہمارے اصل ہیرو ہیں ، ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے دہشت گرد حملے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین سے ناپاک دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا معترف ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419243

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں