وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے تھانہ غزئی خیل کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

58
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے تھانہ غزئی خیل کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید ٹریفک اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔