- Advertisement -
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا،
- Advertisement -
دہشت گردی کے خلاف ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481392
- Advertisement -