- Advertisement -
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جرأت کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور ایک حملہ آور کو جہنم واصل کیا۔
- Advertisement -
شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481400
- Advertisement -