17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ کی کوہاٹ کے علاقے تاندہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں...

وفاقی وزیرداخلہ کی کوہاٹ کے علاقے تاندہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تاندہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کےسپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نےشہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار اور تعزیت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفی ٰاور زاہد الرحمان نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570705

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں