
ہری پور۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرعمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 3 کروڑ روپے کی خطیرفنڈنگ سے صوابی میرا ۔ٹوفیڈرمکمل ہو گیا جس کا وفاقی وزیرجلدافتتاح کریں گے۔وفاقی وزیرتوانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی جانب سے3کروڑروپے کی خطیرفنڈنگ سے صوابی میراٹوفیڈرکاکام مکمل ہوگیاہے۔ وفاقی وزیرکے سیکرٹری نعیم خان نے کانگڑہ132kva گریڈکادورہ کرکے نیوفیڈرکاجائزہ لیامتعلقہ افسران نے انھیں فیڈرکے حوالے سے مکمل بریفنگ دی مذکورہ فیڈرسے یونین کونسل بیڑ،کلنجراوریونین کونسل لدڈمنگ کے دوسوسے زاہددیہات سے وولٹیج مسائل کاخاتمہ ممکن ہوگا۔