وفاقی وزیرنوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کوہلو میں بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

214
وفاقی وزیرنوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کوہلو میں بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نےکوہلو میں بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کو ہر صورت ختم کر کے رہے گی۔