کوئٹہ۔24ستمبر ( اے پی پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر احسن اقبال نے یونیورسٹی آف تربت سب کیمپس گوادر کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ، ڈپٹی کمشنرگوادر ڈاکٹر طفیل احمدبلوچ اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف گوادر کے قیام کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تمام معاملات مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔