وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

120
APP51-22 ISLAMABAD: December 22 – Federal Minister for Planning, Development and Reform Ahsan Iqbal chairing consultative meeting regarding forthcoming 6th JCC. APP

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک کے بارے میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پہلا مشاورتی اجلاس جمعرات کو پلاننگ کمیشن میں منعقد ہوا۔ جے سی سی کا اجلاس 29 دسمبر کو چین میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک ایک حکومت یا صوبے کا منصوبہ نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے، ہم سب کو مل کر اس منصوبے کو کامیاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس منصوبے کے خلاف تمام سازشوںکا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے جس سے پورے ملک کو فائدہ ہو گا۔