اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے بیورو چیف ایکسپریس نیوز اسلام آباد عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں ایسی عظیم ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے،
مرحومہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عامر الیاس رانا اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=496961