- Advertisement -
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سورة الصف کی آیت”اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ آیت ہمیں ایک ہی حکم دیتی ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595125
- Advertisement -