وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے اجتماعات سے خطاب کاشیڈول جاری کر دیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے اجتماعات سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے اجتماعات سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

ہفتہ کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف آج (ہفتہ) سے ضمنی انتخابات کی مہم شروع کریں گی، مریم نواز شریف آئندہ تین روز اجتماعات سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز شریف ہفتہ کو شام حلقہ پی پی 167، اتوار بازار گرین ٹاؤن میں خطاب کریں گی۔ مریم نواز شریف کل (اتوار) 3 جولائی کو حلقہ پی پی 158، دھرم پورہ میں ورکرز سے خطاب کریں گی جبکہ وہ 4 جولائی کو حلقہ پی پی 170، باگڑیاں چوک میں ورکرز سے خطاب کریں گی۔