اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اشرف ممتاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی اشرف ممتاز کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔
اشرف ممتاز کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین