وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا لیجنڈری فنکار معین اختر مرحوم کو خراج عقیدت

88

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے لیجنڈری فنکار معین اختر کی 11 ویں برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معین اختر مرحوم ایک باکمال فنکار اور دوسروں کے دکھ درد میں کام آنے والے انتہائی نفیس انسان تھے، سنجیدہ یا مزاحیہ ہر کردار ایسا نبھایا جو ان کے مداحوں کے ذہن اور دل میں آج بھی زندہ و تابندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میزبانی سے صداکاری وگلوکاری، تصنیف سے پروڈکشن اور ہدایت کاری تک فن کے ہر شعبے میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، کردار میں معین اختر کو گم کر دینے والا معین اختر ہماری یادوں سے کبھی گم نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ، وابستگان اور مداحین کو صبر جمیل دے۔ آمین