- Advertisement -
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ محمودہ خانم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ انصاری کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے۔
منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
- Advertisement -
- Advertisement -