33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ممتاز صحافی مسعود اللہ خان کے...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ممتاز صحافی مسعود اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ممتاز صحافی مسعود اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسعود اللہ خان کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

مرحوم آزادی صحافت کی جدوجہد کے ہیرو تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اللہ خان ان صحافیوں میں شامل تھے جنہوں نے جمہوریت کیلئے کڑی صعوبتیں برداشت کیں۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=355873

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں