وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

182
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پروٹوکول آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مقبول احمد اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مریم اورنگزیب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔