وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا پی ٹی آئی رہنما و رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال پر اظہار تعزیت

100
وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ہا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی رہنما ورکن خیبرپختونخوا اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال پر بے حد دکھ اور صدمہ ہوا ہے، پارٹی کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ہم نے ان کے انتقال سے ایک ملنسار و عمدہ انسان کھو دیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جمشید الدین کاکا خیل کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔