وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا نوجوانوں کی مہارت اور ترقی سے متعلق کانفرنس سے خطاب

79
APP97-08 ISLAMABAD: May 08 – Ms. Marriyum Aurangzeb, Federal Minister for Information and Broadcasting addressing a round-table on strengthening skills - a national investment for tackling youth unemployment. APP

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ملکی ترقی کے لئے ایک بہترین موقع ہے ، سی پیک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے نوجوانوں کی مناسب انداز میں تربیت کی جائے ، ملکی ترقی کے لئے ویژن 2025پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے ،صنعت کو ترقی اور ہنر پر مشتمل تعلیم کے لئے ویژن 2025،پائیدار ترقی کے اہداف، بجٹ دستاویزات کو ریفرنس بنا کر فنی تربیت کا انفراسٹرکچر تیار کیا جائے ،حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا عمل مزیدبہتربنایاجاسکتا ہے، استعداد کار بڑھانے کے لئے پبلک سیکٹر میں آن دی جاب تربیت لازمی ہونی چاہیے ، حکومتی سطح یا پرائیویٹ سطح پر جو بھی پالیسی بنائی جائے وہ قومی سطح کی ہو اور اس میں مقامی ضروریات اور طلب کو مد نظر رکھا جائے۔وہ پیرکو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نوجوانوں کی مہارت اور ترقی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں ۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی مجموعی آبادی کا 60فیصد یوتھ ہے ،یوتھ ہمارا قیمتی اثاثہ ضرور ہے لیکن اگر ہم نے اپنی یوتھ کو مثبت سرگرمیوں کے لئے استعمال نہ کیا تو یہ ہی یوتھ ہمارے لئے لائیبلٹی بن جائے گی کیونکہ یوتھ میں ہر آنے والے دن اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹرکو ملکر اپنی یوتھ کے لئے اقدامات اٹھانے ہونگے ۔