وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پنجاب حکومت کی طرف سے سینئر صحافی وقار ستی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت

88

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینئر صحافی وقار ستی کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کی شدید مذمت کرتی ہوں، عمران خان اسلام آباد میں میڈیا کی آزادی پر سیمینار کرتے ہیں اور پنجاب حکومت کے ذریعے میڈیا کی آزادی کا قتل کرتے ہیں۔

اتوار کو اپنے ٹویٹس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جسے عالمی میڈیا کے ادارے نے اظہارِ رائے کا قتل کرنے والا درندہ قرار دیا تھا ، عمران خان پہلے خود منہ کو بند کریں پھر جب کوئی صحافی آپ کی نشاندہی کرتا ہے تو اس کی کردارکشی کروانے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف سنگین مقدمات درج کرواتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فسطائیت کی واضح مثال ہے۔