اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں کی صرف قوم سے خطاب کرنے کی بچگانہ خواہش پوری کی، عمران خان کے اپنے معاملات درست نہیں اور وہ دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، ان اپنا کوئی کاروبار نہیں وہ جہازوں میں کیسے سفر کرتے ہیں، عمران خان دوسروں کیلئے جو گڑھا کھودتے ہیں اس میں خود ہی گر جاتے ہیں، وہ دوسروں کو اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہیں مگر مزدوروں کی اجرت نہیں دیتے، پانامہ پیپرز میں کہیں نہیں لکھا کہ نواز شریف کے بچوں نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہے، ان کا خاندان 1936ءسے کاروبار میں ہے انہیں قانون توڑنے کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=467