وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس سے ملاقات میں گفتگو

73
APP17-12 ISLAMABAD: November 12 - H.E. Jean François Cautain, Ambassador of the European Union called on Chaudhry Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting. APP

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس نے ملاقات کی ۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ یورپی یونین سے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھائیںگے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے، حکومت آزادی اظہار کے بنیادی اور آئینی حق پرمکمل یقین رکھتی ہے اور ا ٓزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کیلئے سہولیتں فراہم کرتی رہے گی