وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا چائنیز کمیونٹی کی شہداءپولیس کے اہلخانہ کےلئے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب

83
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملے میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ حملہ کس نے کیا اور حملے کے پیچھے کون ہے، یہ پوری دنیا جانتی ہے، دنیا یہ بھی جانتی ہے کہ پاکستان نے امن کی طرف ہاتھ بڑھایا اور کون امن نہیں چاہتا، پاک چین تعلقات بہت گہرے ہیں ایسے واقعات سے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا، پاکستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کیلئے قربانیاں دیں ہیں، پاکستان کی بیٹی اے ایس پی، پولیس اور سکیورٹی گارڈز نے جس طرح سے چینی قونصلیٹ کی حفاظت کی قابل فخر ہے۔ وہ پیر کو یہاں چائنیز کمیونٹی کی جانب سے شہداءپولیس کے اہلخانہ کےلئے شروع کی جانے والی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن یاﺅ لی جین کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر چائنیز خواتین، مردوں، نوجوانوں، طالب علموں، کاروبار سے منسلک چین کے شہریوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں کون ملوث ہے سب کو معلوم ہے، چینی قونصلیٹ پر حملے میں جو بیرونی ہاتھ ملوث ہیں وہ بھی سب کو پتہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم اس طرح کی مصیبتوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، ایوب خان کے دور سے پاکستان اور چین کے تعلقات ہیں اس کے بعد ہر آنے والی حکومت نے اپنا حصہ ڈالا، چین کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کے علاوہ دفاعی اور معاشی رشتہ بھی ہے جو دنیا کو کھٹکتا ہے۔