وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی تیونس کے سفیر عادل العربی سے ملاقات میں گفتگو

98
APP79-26 ISLAMABAD: November 26 - H.E. Adel Elarbi, Ambassador of Tunisia called on Chaudhry Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک دوستی کے مضبوط رشتوں، تاریخی، ثقافتی اور مذہب پر مبنی گہرے تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تیونس کے سفیر عادل العربی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے ثقافتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا جو کہ ایک دوسرے کی اقدار اور روایات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ عوام کے عوام سے روابط کے فروغ کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔