وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

89
APP88-18 ISLAMABAD: March 18 - Chaudhary Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting in a meeting with a delegation of Islamabad High Court Bar Association. APP

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو موثر بنانے میں بار اور بینچ کا بنیادی کردار ہے’ تحریک انصاف کی حکومت فراہمی انصاف کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتی ہے۔ وکلا،دستور، قانون، جمہوریت اور انسانی حقوق کے پاسداران ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بذاتِ خود وکیل ہونے کی وجہ سے وکلاء کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔ وکلاء برادری کو درپیش مسائل کاحل اولین ترجیح ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کے تحت اختیارات رکھنے والے تمام ادارے اس وقت مل کر ملک میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں۔ملاقات کے دوران وکلا برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی صدارت اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر راجہ انعام منہاس کر رہے تھے جبکہ نائب صدر امتیاز چیمہ، جوائنٹ سیکریٹری وقار گوندل سیکرٹری لائبریری آصف گجر، ممبر ایگزیکٹو عبدالغنی چنا، اور ناصر اقبال بھی ملاقات میں شامل تھے۔