وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا Lilla انٹر چینج تحصیل پنڈدادنخان آمد پر حلقے کے عوام نے والہانہ استقبال کیا

53

۔27جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا اتوار کے روز للہ انٹر چینج تحصیل پنڈدادنخان آمد پر حلقے کے عوام نے والہانہ استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات 13 ارب روپے کی لاگت سے Lilla تا جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کیلئے اسلام آباد سے پنڈ دادنخان جاتے ہوئے Lillaانٹرچینج پہنچے تو بڑی تعداد میں حلقے کے عوام نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے Lilla تا جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 13 ارب روپے کے فنڈز منظور کئے ہیں۔ سڑک کی تعمیر علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔اس سڑک کی تعمیر سے علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں سمیت کھیوڑہ کان اور قلعہ نندنا جیسے سیاحتی مقامات کو بھی فروغ ملے گا۔ جہلم کے علاوہ کئی دوسرے اضلاع کے عوام بھی اس سڑک سے مستفید ہوں گے۔ سڑک کی تعمیر کے لئے علاقہ کے عوام نے وفاقی وزیر اطلاعات کی کوششوں کو سراہا۔ یہ منصوبہ منڈی بہائوالدین، جہلم، سرگودھا اور خوشاب کے عوام کی تقدیر بدل دے گا۔