اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان مسلم لیگ( ن) لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پرویز ملک کی رحلت کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ مرحوم انتہائی نفیس، ملنسار اور محبت کرنے والے شخص تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔