وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا 8 اکتوبر کے المناک زلزلے کے 14 سال مکمل ہونے کے موقع پر پیغام

64

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کے المناک زلزلے کی یادیں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں، اپنوں کو کھونے کے زخم متاثرہ خاندانوں کے دلوں میں آج بھی ہرے ہیں،آزاد کشمیر کے عوام کی ایک پوری نسل اس المناک زلزلے میں ہم سے جدا ہو ئے، قدرتی آفات میں ہونے والے نقصانات کو اچھی منصوبہ بندی سے کم کیا جا سکتا ہے، آج ہم نے یہ جائزہ بھی لینا ہے کہ ہم نے اس المناک واقعے سے کیا سیکھا،کیا ہم نے سیسمک زون کے تعمیراتی کوڈز اور معیار پر عمل کیا، میرپور زلزلے میں درجنوں افراد شہید اور ہزاروں املاک کو نقصان پہنچا۔ 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے 14 سال مکمل ہونے کے حوالے سے انہوں نے منگل کواپنے پیغام میں متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر کے المناک زلزلے کی یادیں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے زہنوں میں زندہ ہیں۔ اپنوں کو کھونے کے زخم متاثرہ خاندانوں کے دلوں میں آج بھی ہرے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام کی ایک پوری نسل اس المناک زلزلے میں ہم سے جدا ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں ہونے والے نقصانات کو اچھی منصوبہ بندی سے کم کیا جا سکتا ہے۔آج ہم نے یہ جائزہ بھی لینا ہے کہ ہم نے اس المناک واقعے سے کیا سیکھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا ہم نے سیسمک زون کے تعمیراتی کوڈز اور معیار پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرپور زلزلے میں درجنوں افراد شہید اور ہزاروں املاک کو نقصان پہنچا۔ درجنوں قیمتی جانوں اور ہزاروں املاک کا نقصان ہم سے بلڈنگ کوڈز اور معیار کو یقینی بنانے کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیرات ممکنہ قدرتی آفات کو مد نظر رکھ کر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نقصانات سے بچنے کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی مل کر کام کریں۔ میرپور زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج کے دن ہم نے عزم کرنا ہے کہ تعمیرات میں بلڈنگ کوڈز اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔