اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انھوں نے مشعال حسین ملک کی والدہ کے انتقال پر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے مرحومہ کے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔