44.4 C
Islamabad
جمعرات, جون 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مسلم لائرز فورم شانگلہ کے وفد...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مسلم لائرز فورم شانگلہ کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے قانون کی بالادستی میں وکلاء کے کردار کو سراہا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کو مضبوط بنانے اور شانگلہ جیسے علاقوں میں قانونی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وفد کی قیادت مسلم لائرز فورم کے صدر سید نامدار علی شاہ ایڈوکیٹ نے کی، وفد میں دیگر اہم عہدیداران اور ارکان شامل تھے۔ ان میں نائب صدر مہر اللہ شاہ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری شاہد اللہ ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری رفیع اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نوید عالم ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری اسامہ الطاف ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری سجاد حسن ایڈوکیٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف حسن ایڈوکیٹ،

- Advertisement -

ایگزیکٹیو ممبر پشاور ہائی کورٹ بار منگورہ و نائب صدر حاجی بہادر خان ایڈوکیٹ سمیت اراکین بار نادر خان ایڈوکیٹ، محمد ابراہیم ایڈوکیٹ، فتحیاب علی خان ایڈوکیٹ، بحر کرم ایڈوکیٹ، ممتاز حسن ایڈوکیٹ، طارق ایڈوکیٹ، اور طائف اللہ ایڈوکیٹ شامل تھے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وکلاء برادری اور عوام کی فلاح کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں