وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

95

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران وصدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے جماعت اسلامی کے سابق ڈپٹی چیف اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انجینئر امیر مقام نےمرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔