اسلام آباد ۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان پاک ایران بجلی منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کرنے کیلئے ایران پہنچ گئے۔
ہفتہ کو وزارت توانائی کے جاری بیان کے مطابق پاکستان ایران سے 100 میگا واٹ بجلی درآمد کرے گا،پاک ایران بجلی منصوبے کیلئے ٹرانسمشن لائن پر تیزی سے کام جاری ہے جو ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا۔
وفاقی وزیر تہران میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے،یوم پاکستان کی تقریب میں ایرانی سول اور فوجی حکام کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارتکار بھی شرکت کریں گے۔