وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری سے پاکستان میں متعین رومانیہ کے سفیر نیکولا گویا کی ملاقات

84
APP02-20 ISLAMABAD: March 20 - Federal Minister for Human Rights Dr. Shireen Mazari meeting with Ambassador of Romania to Pakistan H.E. Nicole Goia at his office. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں متعین رومانیہ کے سفیر نیکولا گویا نے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر حکومت پاکستان بالخصوص وزارت انسانی حقو ق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی بالا دستی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں انسانی حقوق کے تحفظ بالخصوص خواتین بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ اور فروغ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے رومانیہ کے سفیر کو ملک میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بچوں، خواتین، معذورں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم بلا امتیاز اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے پر عز م ہیں، اس ضمن میں موثر اور جا مع اقدامات اٹھا رہے ہیں، آئین پاکستان بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر پاکستانی کو ان کے معاشی، معاشرتی حقوق کی یکساں فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور معاشرے کے تمام افراد کے مابین امن روداری برداشت اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ دیگر نئے قوانین پر بھی کام کر ہے ہیں ور اس سلسلے میں کئی نئے بلز پر بھی کام ہو رہا ہے جس میں زینب الرٹ بل، جسمانی اور جنسی تشددکی روک تھام کابل شامل ہے جو وفاقی کابینہ سے منظور ہو چکے ہیں اور جلد ہی پارلیمینٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو ملک میں انسانی حقوق کی فراہمی سے متعلق موجودہ ملکی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں ہم اقلیتوں کو انکے اپنے قوانین فراہم کر رہے ہیں۔ ہندو شادی ایکٹ پر عمل درآمد سمیت وزارت انسانی حقوق نے اتفاق رائے سے مسیح برادری کے طلاق کا بل بھی تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قوانین پر عمل درآمد کے لیے عوام الناس میں آگاہی بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اور ذیادتی کو روکنے کے لیے وزارت انسانی حقوق کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے۔ رومانیہ کے متعین سفیر نیکولا گویا نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت پاکستان بالخصوص وزارت انسانی حقوق کی کوششوں کی تعریف کی اور اس ضمن میں اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔