وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ، لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

113
موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ، لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال پر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بیشلٹ کو خط لکھ دیا۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق پیر کو لکھے جانے والے خط میں کہا کہ بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال بین ا لاقوامی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے جس کا بین الاقوامی برادری فوری ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسے اقدامات انسانی حقوق کی دھچیاں اڑانے کے مترادف ہے اور بھارت مسلسل انٹرنیشنل انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے آزاد جموں و کشمیر اور ایل او سی پر کلسٹر بمب گراکر بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس سے 4 سالا بچے سمیت 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔