31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان کا سیکرٹری پاور ڈویژن کے ہمراہ...

وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان کا سیکرٹری پاور ڈویژن کے ہمراہ اسلام آباد میں نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا دوبارہ دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے جمعرات کی شب سیکرٹری پاور ڈویژن کے ہمراہ اسلام آباد میں نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا دوبارہ دورہ کیا اور بجلی کی بحالی کیلئے این ٹی ڈی سی کے افسران اور اہلکاروں کے انتھک کام کو سراہا۔

پاور ڈویژن سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کی صبح کراچی کے جنوب میں 500 کے وی کی دو لائنوں میں آنے والےخلل کو دور کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کے اہلکاروں نے فوری طور پر کام شروع کر دیا تھا۔

- Advertisement -

دریں اثنا نیشنل گرڈ سے معمول کے مطابق کراچی کو فراہم کی جانے والی 1000 میگا واٹ بجلی کا تقریباً نصف فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کو اگلے 24 گھنٹوں میں نیشنل گرڈ سے فراہم کی جانے والی بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=332597

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں