وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمرایوب خان کا ٹویٹ

58

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمرایوب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کے وژن کے مطابق صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی اور پیک آورز کے خاتمہ کے بعد جنوری میں صنعتی شعبہ میں بجلی کے استعمال میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آ چکی ہے اور صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو پاورڈویژن نے عملی جامہ پہناتے ہوئے ملکی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی اور پیک آورز کے خاتمے کی بدولت اس سال جنوری میں تقریباً 17فیصد صنعتی بجلی استعمال میں اضافہ ہوا جبکہ ان پیک آورز میں بجلی کا استعمال 28فیصد بڑھ گیا ہے۔